محمد تسکین
بانہال //ماروگ رام بن میں جموں سرینگر شاہراہ کے ساتھ ایک زیر تعمیر ٹنل کا حصہ ڈھہ گیا لیکن کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔حکام نے اتوار کو بتایاکہ ہفتہ کی رات دیر گئے ماروگ میں اوور ہیڈ مٹی 400 میٹر زیر تعمیر سرنگ کے اندر آگئی تو مزدور اس مقام پر موجود نہیں تھے۔حکام کے مطابق نیو ٹنل نمبر ایک کا رام بن سے آتے ایک سو میٹر کے حصے پر قریب 5×15 میٹر کا حصہ گر آیا ۔ ماروگ علاقے میں اس زیر تعمیر فورلین ٹنل کے اندر بجلی اور حفاظتی اقدامات نہیں ہیں جبکہ ہفتے کی رات ٹنل کا حصہ گر آنے کے واقعہ کے وقت مبینہ طور پر زیر تعمیر ٹنل میں بجلی نہیں تھی اور تعمیراتی کمپنی نے پولیس کے پہنچنے کے بعد ہی عارضی بجلی کا انتظام کیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے جس میں حفاظت اور روشنی کے انتظامات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔
ماروگ رام بن میں زیر تعمیر ٹنل | تقریباً 100 میٹر حصہ ڈھہ گیا
