عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جمکش وہیکلیڈکشمیر پرائیویٹ لمیٹڈ نے کل شیخ پورہ، بڈگام میں کمرشل آؤٹ لیٹ پر تمام نئی سپر کیری کا افتتاح کیا جس میں ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کی طرف سے خصوصی فیچر ESP متعارف کرایا گیا ہے۔ اس موقعہ پرایس ایچ او بڈگام توصیف احمد لون مہمان خصوصی تھے اور انتظامی عملہ بھی تقریب میں موجود تھا۔کمرشل چینل کے سیلز ہیڈ اچپال سنگھ نے کہا کہ یہ سپر کیری ہندوستان کا سب سے طاقتور منی ٹرک ہے، اب ESP کی خصوصیات رکھتا ہے، جس میں جدید حفاظتی اضافہ شامل ہے، بشمول فرنٹ ڈسک بریک، ریورس پارکنگ سینسرز، اور سیٹ بیلٹ ریمائنڈرز، ہر ڈرائیو پر اعلیٰ حفاظت اور اضافی سہولت کو یقینی بناتا ہے۔ہندوستان کا سب سے طاقتور منی ٹرک، ماروتی سوزوکی سپر کیری اب ESP کے ساتھ آتا ہے۔متعدد خصوصیات کے ساتھ، سپر کیری بے مثال قابل اعتماد اور ذہنی سکون فراہم کرتا ہے اورگاڑی کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔