ترال//جنوبی قصبہ ترال کے ماحچھہامہ میں حال ہی میں ایک سڑک تعمیر کرنے کے دوران سیلابی پانی ایک پکی سڑک کے نصف کلومیٹر حصے کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے جس کی وجہ سے وسیع علاقے کی آبادی کے ساتھ ساتھ سڑک پر چلنے والے لوگوں کو عبور مرور میں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کاکہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سڑک کو بارشوں کے سیلابی پانی نے کھنڈرات میں تبدیل کیا ۔لوگوں نے بتایا پہاڑی علاقہ ہونے اورسڑک کے دونوں اطراف ڈرین نہ ہونے کی وجہ سے ہر بار یہ سڑک بہہ جاتی ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔ ادھر ناگہ ترال کے لوگوں نے بتایا محکمہ آر اینڈ بی دو سال قبل ماچھہامہ سے ناگہ بل ترال سڑک کے ایک کلومیٹر پر میکڈم بچھایا ہے ۔لوگوں کے مطابق محکمہ نے حیرت انگیز طور پر سڑک کے ایک حصے ،جس کی لمبائی قریب300سو فٹ ہے ،پر نا معلوم وجوہات کی بناء میکڈم نہیں بچھایا ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر میکڈم بچھانابے سود ثابت بن گیا ہے۔لوگوں نے بتایا محکمہ نے ایک ڈھلان پر میکڈم نہیں بچھایا جو مکمل طور کھنڈات میں تبدیل ہوئی ہے جہاں بڑی گاڑیاں نصف لوڈ بیچ راستے پر ہی ان لوڈ کر کے چلتے ہیں ۔