Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ماحول کو بہتر بنانے ہمار ارول کیا ہے؟

Towseef
Last updated: July 9, 2024 12:18 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

اب یہ بات دن بہ دن عیاں و بیان ہوتی جارہی ہے کہ انسان کی لالچ ،ہوس اور غلط طرز عمل سے دنیا بھر میں جہاںقدرتی ماحول میں زبردست بگاڑ پیدا ہوچکا ہےوہیں تواتر کے ساتھ بڑھ رہی آلودگی بھی ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے،جس کے نتیجے میںنہ صرف خود انسان کی اپنی زندگی مختلف قسم کی بیماریوں کی آماج گاہ بن گئی ہے بلکہ بحر و بر میں موجود دوسرے کئی مخلوق کی حیات بھی تنگ ہوگئی ہے۔جس کی ایک چھوٹی سی تازہ مثال گزشتہ روز اُس وقت ہمارے سرینگر شہر میںبھی سامنے آئی ہے، جب جھیل ڈل سے نکلنے والی ژونٹھ کوہل جوکہ بربر شاہ اور گائوکدل علاقے سے گذر کر دریائے جہلم میں سمو جاتی ہے،میں ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئیں۔ اگرچہ اس سے چند سال قبل بھی چھتہ بل اور دانامزار علاقوں میں دریائے جہلم کے دونوں کناروں پر لاکھوں کی تعداد میں مُردہ مچھلیاں پائی گئی تھیں۔جس پر حکام یہی کہنا ہے کہ یہ سب کچھ پانیوں میںآکسیجن کی کمی کا نتیجہ ہوتا ہے ،مگر دریائوں اور ندی نالوں کے پانیوں میںآکسیجن کی کمی کا سبب کیا ہے،اس پر شائد غور کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جارہی ہے۔ظاہر ہے کہ آلودگی کے باعث موسمی تغیرات نے زمین کی پیداواری صلاحیت پر بھی بُرا اثر ڈالا ہےاور کرۂ ارض میں موجودہر مخلوق کی زندگی کو نقصان پہنچائی ہے۔جس کے نتیجے میںاب کہیں نہ کہیں جہاںسیلا ب،آندھی ،طوفان ،بگولےآنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے،وہیں پہاڑیاں کھسکنے،چٹانیں گر آنے ،زمین و سڑکیں دُھنسنےکے واقعات ہوتے رہتے ہیں،جن سےبڑے پیمانے پر رہائشی مکانات اور دوسرےاملاک کا نقصان ہورہا ہےاور انسانی جانیں بھی تلف ہورہی ہیں۔ اگرچہ اس معاملے میںہم یہ کہتے نہیں تھکتے کہ یہ سب کچھ قدرت کی طرف سےہورہا ہے، مگر اس حقیقت کو فراموش کر تے جارہے ہیں کہ ہم بھی تو اِس بگاڑ میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔اکیسویں صدی کی دو دہائیوں میں کی جانے والی تحقیق اور اس ضمن میں ہونے والی عالمی کانفرنسیں بھی یہ ثابت کرچکی ہیں کہ کوئلے اور تیل کے بڑھتے ہوئے استعمال، مضر گیسز کے زبردست اخراج، دُھوئیں اور آلودگی سے فضائی ماحول شدید متاثر ہو رہا ہے اوریہ آلودگی ہمارے لئےروز مرہ استعمال ہونے والے غذائی اَجناس کو بھی مضرِ صحت بنارہی ہے۔ جن سے انسانی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ظاہر ہے کہ اگر ماحول میں بگاڑ قدرتی عمل کا نتیجہ ہے تو پھر اس کا سدّباب بھی قدرتی طور پر ہوناچاہیے۔لیکن کرئہ اَرض پر قدرتی ماحول میں بگاڑ اور اس پر موجود حیاتیات کو درپیش مسائل انسانی عمل اور غیرقدرتی عوامل کا ہی نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے فضا ،پانی اور زمین میں زہریلے اور کیمیائی مادّے شامل ہوتے جا رہے ہیں،جس سے زمین کے فطری ماحول پر منفی بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ بغور جائزہ لیا جائے توماحولیات میں بگاڑ میں جدید سرمایہ داری اور اجارہ دار نظام کا بھی ہاتھ ہے۔اگرچہ دُنیا کے زیادہ تر امیر ممالک تمام حقایق سے آگاہ ہیںلیکن اپنی زرگری اور دولت میں اضافے کی حرص کی وجہ سے ماحول میں سدھارلانے اور آلودگی میں کمی لانے پر توجہ نہیں دے رہےہیں۔اپنی اس وادیٔ کشمیر میںشہر اور دیہات پر آبادی کے بڑھتے ہوئے دبائو، ذرائع نقل و حمل اور ٹریفک کے ہجوم کا بڑھتا ہوا مسئلہ بھی ہمارے یہاں آلودگی میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔ شہری آبادی میں اضافے کا دبائوجس تیزی سے بڑھ رہا ہے، اُس کے لیے شہر کے وسائل قطعی ناکافی ہیں۔ شہر اور دیہات کے کوڑے کرکٹ ،کچرے اور غلاظت کا بہت بڑا حصہ دریائےجہلم،ڈل ،و ولر اوردیگر جھیلوں کے علاوہ یہاں کے ندی نالوں اور چشموں میں ہی ڈالاجارہا ہے، ہمارے اس طرزِ عمل سے نہ صرف ان میں موجود آبی حیات کا ستیا ناس ہورہا ہے، بلکہ اس سے آلودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور دیگر سماجی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔یہاں کی سرکاری انتظامیہ مسائل حل کرنے اور آلودگی میں اضافے کی روک تھام سے قاصر نظر آرہی ہےتو ضرورت اس بات کی ہے کہ اس خطۂ زمین کی سلامتی اور آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے آج کی نسل کو ضرور سوچنا چاہئے اور یہاں کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار اداکرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین
لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025
اداریہ

بھوک سے بڑی وباء کوئی نہیں!

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?