رمیش کیسر
نوشہرہ//پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر کے بے گھر افراد کے جائز حقوق کے لئے فیصلہ کن لڑائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ائو ایس انٹر نیشنل کے صدر راجیو چونی نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت سے تمام حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ اگر ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیاگیا تو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اس کا حساب لیاجائے گا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا جیسی اہم سیاسی پارٹی نے مذکورہ ماجرین کیساتھ دھوکہ کیا ہے اورانہیں انتخابات میں صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب فیصلہ کریں اور اپنے جائز مطالبات کی تکمیل کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیرکے بے گھر لوگوں کے پاس ووٹ ڈالنے کا اختیار ہے اور ہمیں اس حق کا استعمال کرتے ہوئے کوئی غلط فیصلہ نہیں لینا چاہیے۔ نوشہرہ ٹاؤن میں پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیرکے بے گھر لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چنی نے کہا کہ ماجرین کو کبھی بھی مناسب اہمیت نہیں دی گئی کیونکہ وہ (بے گھر افراد) متحد نہیں تھے اور موقع پرست سیاست دانوں نے پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر کی بے گھر کمیونٹی کو اپنے چھوٹے مفادات کے لئے استعمال کیا کیونکہ وہ متحد نہیں ہیں۔ ایک باوقار زندگی اور اپنے تمام جائز حقوق کی تکمیل کے لئے ہماری جدوجہد کے مطلوبہ نتائج صرف اسی صورت میں مل سکتے ہیں جب ہم متحد رہیں اور اجتماعی طور پر فیصلے کریں۔