عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ// پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (PMFME) پر اننت ناگ اور سرینگر میں ورکشاپ اور بیداری پروگراموں کا انعقاد ہوا۔پارمپورہ میں ایریا مارکیٹنگ افسر ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر پی ایم ایف ایم ای سکیم ضلع سرینگر کے زیر اہتمام ورکشاپ میں علاقے کے بیکری یونٹ ہولڈروں، پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں، ترقی پسند کسانوں کے تاجروں نے شرکت کی جو اپنے موجودہ یونٹوں کو اپ گریڈ کرنے؍نئی یونٹوں کے قیام وغیرہ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔چیف ہارٹیکلچر افسر سرینگر نے باغبانی کے شعبے سے متعلق اسکیموں پر تفصیل سے غور کیا۔ نئی اکائیاں اس طرح غیر منظم شعبے میں تقریباً 2 لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ اداروں کو باقاعدہ سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرتی ہیں۔تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے مائیکرو فوڈ پروسیسنگ یونٹس قائم کریں اور اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپے فی یونٹ کی زیادہ سے زیادہ حد کے ساتھ اہل پروجیکٹ لاگت کے 35 فیصد سبسڈی حاصل کریں اور 3 فیصدکی سود میں رعایت حاصل کریں۔ادھر محکمہ ماہی پروری اننت ناگ نے منگل کو بلاک ڈیولپمنٹ دفتر دچھنی پورہ میںپی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرنیور (PMFME) اسکیم پر ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ضلع نوڈل افسر اننت ناگ PMFME (ODOP) اسکیم کی صدارت میں منعقد ہونے والی آگاہی اور رجسٹریشن ورکشاپ میں مختلف شعبہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوںنے یوٹی میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ شعبے کے مجموعی منظر نامے اور امکانات کو پیش کیا۔