حیدرآباد/عظمیٰ نیوزڈیسک/مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور قرآن فاؤنڈیشن ،حید رآباد کے اشتراک سے دینی مدارس کے اساتذہ کے لیے ’’مؤثر تدریسی تکنیک‘‘ “Effective Teaching Technique”پردو روزہ ورکشاپ بتاریخ 10 اور11 جنوری 2024 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ورکشاپ پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسر شیخ اشتیاق احمد رجسٹرار کی نگرانی اور قرآن فاؤنڈیشن ،حید رآباد کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ریسورس پرسنس اساتذہ کے لیے تدریس کو بہتر بنا نے سے متعلق مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔