سرینگر//لداخ میں یکم ستمبر سے 600کلومیٹر طویل سائیکل دوڑ کااہتمام ہورہا ہے جس دوران اس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار3500میٹر سطح سمندر کی بلندی سے دوڑ شروع کریں گے اور 10347میٹرسطح سمندر سے اونچائی کی بلندی تک پہاڑوں پر سائیکل دوڑائیں گے۔یہ ریس لہہ سے شروع ہوکر نیشنل ہائی وے 1پر سے ہوکرلداخ کے پہاڑوں کا سفر طے کرکے کرگل پہنچے گی اور وہاں سے اس میں شریک سائیکل سوار زنسکار جائیں گے۔زنسکار سے یہ سائیکل سوار واپسی کاسفر اختیار کریں گے اور واپس لہہ پہنچے گے۔اس ریس میں شامل ہونے والے سائیکل سواروں کی ٹیمیں دو،تین اور چار افراد پر مشتمل ہوں گی۔ اس سلسلے میں لہہ ڈسٹینیشن منیجمنٹ کمپنی چیزنگ ہمالینز کے وسیم باری اور روورس ڈین لہہ کی گریشما سولے نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔اس کیلئے روٹ کا جائزہ ریس ڈائریکٹر دویا تاتے نے ریم سولو میں شریک امیت سمراتھ کے ساتھ لیا۔یاد رہے امیت سمراتھ نے 500کلومیٹر کے ریس روٹ پر سفر کرکے مفید تجاویز پیش کیں جو مستقبل میں اس ریس میں شرکت کرنے والوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔اس سال اس دوڑ میں5سے10کھلاڑی شریک ہوں گے جن میں ممبئی کے کبیر راچورے اور فوج کے وشال اہلاوت جنہوں نے ایورسٹ کی چوٹی کو سرکیا ہے ،شریک ہوں گے۔