کنگن//لداخ سے سرینگر کی طرف آرہی ایک ٹرک لیہہ علاقے میںفتیلہ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر تین سو فٹ نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی کنڈیٹر شدید زخمی ہوگیا ۔
کشمیر عظمیٰ کو ذرائع سے سنیچر کے روز معلوم ہواہے کہ لداخ سے سرینگر کی طرف آرہی ایک ٹرک فتیلہ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر تین سو فٹ گہری کھائی میںگرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور محمد اسلم فامڈا ولد عبدالغنی فامڈا ساکن گنڈ ہاکنار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ڈرائیور کا بھائی منیر احمد فامڈا ولد عبدالغنی فامڈا،جوکہ گاڑی کا کنڈکٹر بھی تھاشدید طور پر زخمی ہوگیا ۔
زخمی کنڈکٹر کو کھلسی کے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنڈکٹر کے سر میں گہری چوٹ آئی ہے۔