سرینگر ،اننت ناگ// وادی کشمیر میں بھی شب قدر کی بابرکت تقریبات انتہائی عقیدت اور ت±زک و احتشام کے ساتھ منائی گئیں جس کے دوران وادی کے طول و عرض میں روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا اور لاکھوں فرزندان توحید نے شب خوانی کرکے بار گاہ الٰہی میں گڑگڑ اکر دعائیں مانگیں۔اس دوران سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف واکناف سے آئے عقیدت مندوں نے نماز تراوےح، ، نوافل،تسبیحات, تلاوت قرآن، دور د ازکار اور توبہ استغفار کی روح پرور محفلوں میں شرکت کی ،جبکہ ،تاریخی جامع مسجد سرینگر کے ساتھ ساتھ شہر سرینگراوروادی بھر کی مساجد،خانقاہوں، درگاہوںاور امام باڑوں میں عظیم الشان اورر±وح پرور اجتماعات کاانعقاد کیا گیا تھا جہاںعلمائے دین خطیب ائمہ مساجد نے اپنی اپنی مساجد میں فضیلت شب قدر بیان کی ۔زائرین کی سہولیات کیلئے ٹریفک کا خصوصی روٹ پلان بھی مرتب کیا گیا تاکہ درگاہ حضرت بل آنے والے فرزندان ملت کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ادھر آثار شریف شہری کلاش پورہ ، زیارت مخدوم صاحب کوہ ماراں، خانقاہ معلی، جناب صاحب صورہ، زیارت دستگیر صاحب سرائے بل سرینگر ، کھرہامہ ، آثار شریف پنجورہ شوپیان، ایم شریف بانڈ ی پورہ،کعبہ مرگ ڈورو شاہ آبادحضرت سلطان العارفین ؒ، آثار شریف کلاش پورہ ، مسجد اقراءسرائے بالا، پیر دستگیر صاحبؒ سرائے بالا،سید یعقوب صاحبؒسونہ وار، سید شاہ نعمت اللہ قادری ؒ صفا کدل، بلبل شاہ صاحبؒ، خانقاہ معلیٰ سرینگرکے علاوہ حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانی چرار شریف ، کھرم سرہامہ، اہم شریف بانڈی پورہ، پکھرپورہ، بابا ریشی ،خانقاہ فیض پناہ ترال ، خانقاہ معلی بارہمولہ، جامع مسجد سوپورکے علاوہ ریاست کے مختلف علاقوں خانقاہوں اور مساجد میں شب خوانی کی گئی رات بھر شہر ودیہات سے درود پڑھنے کی آوازیں کونچ رہی تھی ہر کوئی استعفار استغفار کی آوازیں دے کر اپنی گناہوں کو معاف کرانے کےلئے اللہ تعالیٰ سے رجوع کر رہا تھا ۔اسلام آباد سے ملک عبدالسلام نے اطلاع وہاں پر جامع مسجد الحدیت شیر باغ ، حنفیہ جامع مسجدریشی بازار ، مسجد راتبری، مسجد نور ،جامع مسجد ڈک پورہ ،کھن بل ، جامع مسجد بجبہاڑا ،آرونی میں بھی رات بھر فرزندان توحید نے شب خوانی کی اور اللہ کی بار گاہ میں سربا سجود ہوئے ۔اس دوران لاین آف کنٹرول کے اُس پار بھی ایسی ہی تقریبات منعقد ہوئی ہیں ۔