عظمیٰ نیوزسروس
گاندھی نگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے یہاں گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپندرپتیل سے ملاقات کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان کے ساتھ جموں کشمیر اور گجرات کے مابین متعدد شعبوں میں اشتراک کومضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنرنے ایک ٹویٹ میں کہا،’’گجرات کے وزیراعلیٰ سے مل کرخوشی ہوئی۔ہم نے جموں کشمیر اور گجرات کے مابین متعددشعبوں میں اشتراک اور تجارت کومضبوط بنانے اور باہمی ترقی کے مواقع کھوجنے،صلاحیت سازی اور علم کے تبادلے کے معاملات پرتبالہ خیال کیا‘‘۔ہم نے جموں کشمیر اور گجرات کے درمیان سرکاری وفود کے دوروں پر بھی بات کی ۔