لیفٹیننٹ گورنر کا سرینگر میں بلیدان ستمبھ کی پیشرفت کا معائنہ

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے پرتاپ پارک میں بلیدان ستمبھ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پروجیکٹ کی جگہ کا معائنہ کیا اور افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے اور پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ چیف سکریٹری ایس اتل ڈلو بھی تھے۔ ڈی جی پی آر آر سوین،وجے کمار(اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر) ودھی کمار بردی( آئی جی پی کشمیر)، وجے کمار بیدھوری(ڈویژنل کمشنر کشمیر)ڈاکٹر اویس احمد( سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ اور دیگر سینئر حکام بھی تھے۔