Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر یوٹی میں جنگلات کے عالمی دِن کی تقریبات میں شرکت کی | اِنسان اورفطرت کے درمیان توازن قائم رکھنا سب سے بڑا چیلنج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 22, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کنونشن سینٹر میں جنگلات کے عالمی دِن کی تقریبات میں شرکت کی۔’’ جنگلات اور پائیدار پیداوار اور کھپت‘‘ کے تھیم کے تحت منعقد ہونے والی تقریب کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے ، ماحولیاتی تحفظ ، خوشحالی اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کے لئے جنگلات کے مؤثر استعمال کے بارے میں شعور اُجاگر کرنا ہے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اِس اقدام کو اَنمول جنگلات کے تحفظ کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور جنگلات کو بچانے کے لئے اَپنی ذمہ داریوں کا احساس دِلانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پائیدار جنگلات کا اِنتظام اور اس کے وسائل کا مؤثر اِستعمال ، موسمیاتی تبدیلیوں نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک خوشحال ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانے کی کلید ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے جموںوکشمیر حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سب سے بڑا چیلنج اِنسان اور نیچر کے درمیان ٹھیک توازن قائم کرنا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ ہمارے جنگالت اور قدرتی رہائش گاہوں کو محفوظ رکھنے کے لئے مقامی کمیونٹیوں کی دانشمندی اور تجربے کو بروئے کار لانا چاہیئے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں جنگلات کے اہم کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے جنگلات کے تحفظ اور تحفظی کوششوں میں مجموعی سطح پر کام کرنے والے پی آر آئیز اور دیگر غیر سرکاری اِداروں کی شمولیت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل کے اِنتظام میں شراکت دار حکمرانی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید اِس بات پر زور دیا کہ جنگلات اور مٹی کے تحفظ کے کاموں کا مقصد کنڈی علاقوں میں پانی کی فراہمی اور اِس میں اِضافہ کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ گرین جے ایند کے ڈرائیو‘‘ ،’’ ایک بیٹ گارڈ ،ایک گائوں‘‘،’’پہل‘‘، ’’ ہر گائوں ہر یالی ‘‘ مہم ، ’’ ٹورسٹ وِلیج‘‘ نیٹ ورک سے ماحولیاتی سیاحت کو فروغ اور لکڑی پر مبنی قابل عمل صنعتوں کی ترقی پر زور دینے کے علاوہ جنگلات کے تحفظ کو بڑھانے کی مضبوط کوششیں ثابت ہو رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ جنگل کے روایتی باشندوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جموںوکشمیر یوٹی میں جنگلاتی حقوق قانون کے تاریخی نفاذ سے جنگلات پر انحصار کرنے والے ہمارے قبائلی بھائیوں کی بڑی آبادی کو فائدہ پہنچا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جنگلات وائیلڈ لائف کے اِنتظام کے نظام کو جدید بنانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے سماجی تحریک میں جنگل کے مکینوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے محکمہ جنگلات کو مزید مشورہ دیا کہ وہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں خواتین کے تعاون کی حوصلہ اَفزائی کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا،’’ہر گائوں میں ایک نوزائیدہ بچی کے نام پر ایک پودا لگایا جانا چاہیے تاکہ ہماری بیٹیوں کے حقوق کے بارے میں موجودہ اور آنے والی نسلوں میں بیداری پیدا ہو اور لوگوں میں ہمارے قدرتی ورثے کے بارے میں شعور پیدا کیا جاسکے۔‘‘اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف کے فرنٹ لائن عملے کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ ، جنگلات اور شجرکاری کے کاموں میں نمایاں شراکت کے لئے یوٹی سطح کے ایوارڈز سے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ میں جموںوکشمیر یوٹی سطح کے تمام ایوارڈ یافتہ اَفراد کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں ان کی غیر معمولی خدمات کے لئے مبارک باد دیتا ہوں ۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ پائدیار جنگلاتی معیشت کی ترقی اور جنگلات پر انحصار کرنے والے شراکت داروں کی مدد کے لئے محکمہ جنگلات کی کوششیں ، معاش کے مواقع پیدا کرنا بالخصوص خواتین کے ایس ایچ جیز کے لئے بھی قابل تعریف ہے۔دوران تقریب لیفٹیننٹ گورنر نے جموں اور سری نگر شہروں کے سٹی بائیو ڈائیورسٹی اِنڈکس ، جموںوکشمیر کے وائلڈ لائف اٹیلس کے بارے میں رِپورٹ جاری کی اور سوشل فارسٹری محکمہ کی طرف سے تیار کردہ اینڈ رائیڈ ایپ ’’ ہریالی‘‘ کا آغاز کیا تاکہ محکمہ سوشل فارسٹری کی پودوں کی تقسیم کی سکیموں میں سہولیت فراہم کی جاسکے۔اُنہوں نے جموں اور سری نگر سمارٹ شہروں کے بائیو ڈائیورسٹی اِنڈکس کی ترقی کے لئے جموںوکشمیر بائیو ڈائریورسٹی کونسل کی کوششوں کی تعریف کی۔کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے جنگلات کے تحفظ میں کمیونٹی کی شرکت کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ کنورجنس موڈ میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شمولیت کی کوشش کی جائے گی کہ دیہی روزگار کی گارنٹی سکیموں ، ضلعی سیکٹر اور کیپکس یوٹی میں دستیاب مختلف مواقع اور فنڈ کو شامل کیا جائے۔پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ ڈاکٹر موہت گیرا نے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور تحفظ کو فروغ دینے کے لئے فرنٹ لائن عملے کی شاندار شراکت کو تسلیم کرنے کے لئے یوٹی سطح کے جنگلات اور وائلڈ لائف ایوارڈز کے قیام کے لئے جموںوکشمیر یوٹی حکومت کا شکریہ اَدا کیا۔جموںوکشمیر کا محکمہ جنگلات اِس برس کے لئے مختص کردہ 130 لاکھ پودے لگانے کا ایک بہت اہم سنگ میل حاصل کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ ہر گائوں ہریالی ‘‘،’’ ایک بیٹ گارڈ اور ایک گائوں پروگرام ‘‘ کے تحت شروع کی گئی سرگرمیوں ، حد بندی ، ڈیجیٹائزیشن اور لکڑی پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینے سے جنگلات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ ’’وَن سے جل ، جل سے جیون ‘‘،’’ روزی کے لئے جنگلات ‘‘ کو بھی بڑھایا جائے گا۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، چیف وائلڈ لائف وارڈن ایس کے گپتا، ایڈیشنل پی سی سی ایف اور سی اِی او کیمپا جے اینڈ کے سرویش رائے، سربراہان، پنچایت راج اِداروں کے نمائندے ، بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ کمیٹیوں کے ممبران ، سیلف ہیلپ گروپس اور این جی اوز موجود تھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دشمن کی گولیوں کا سامنے کرنے والے ’’پونچھ ‘‘کو وزیر اعظم مودی بھول گئے: طارق حمید قرہ
پیر پنچال
ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا
برصغیر
پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
برصغیر
سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع
تازہ ترین

Related

جموں

پہلگام میں جو کچھ ہوا، وہ دہشت گرد ریاست پاکستان کی جانب سے جنگ کا اعلان تھا | پہلگام کا بدلہ لیکر پاکستان کو سبق سکھایا صاحب بندگی آشرم مشریوالہ میں شیلٹر اینڈ لاجمنٹ سینٹر دورہ کے دوران ایل جی کا اظہار خیال

May 13, 2025
جموں

گولہ باری میں زخمی بی ایس ایف اہلکار دم توڑبیٹھا

May 12, 2025
جموں

جموں صوبے میں پاکستانی گولہ باری | اے ڈی سی، جے سی او اور بی ایس ایف افسرسمیت 6ہلاک | لواحقین کیلئے10لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

May 11, 2025
جموں

جموں اور اسکے نواحی علاقوں میں ہفتہ کی صبح سماعت شکن دھماکے اور سائرن جموں شہر دھماکوں سے لرز اٹھا

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?