سرینگر// لفٹنٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں نے 8فروری2019 کو48 واں چنار کور کمانڈر کے طور پر چارج سنبھالا، انہوں نے یہ چارج چنار کور کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل اے، کے بھٹ سے لیا جو کہ اب آرمی ہیڈکواٹر دہلی میں میلیٹری سیکرٹری کا عہدہ سنبھالیں گے۔دفاعی ترجمان کے مطابقلیفٹننٹ جنرل کے ، جے، ایس، ڈھلن سال1983 کو آرمی میں بحیثیت آفیسر تعینات ہوئے، اور اپنی اس ۳۵ سال کی نوکری کے دوران انہوں نے کئی سارے اعلیٰ عہدے سنبھالے ہیں۔ لفٹنٹ جنرل کو وادی کی صورتحال کے بارے میں پہلے سے ہی کافی ساری جانکاری ہیں کیونکہ انہوں نے سال ۱۹۸۸ سے پانچ بار یہاں پر کئی سارے عہدوں پر کام کیاجس میں سیکٹر کمانڈر اور برگیڈئر جنرل سٹاف چنار کور کا عہدہ شامل ہے۔ لفٹنٹ جنرل ڈھلن ڈفنس سروس کالج ولنگٹن سے گریجویٹ ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ قومی ڈیفنس کالج دہلی سے بھی گریجویشن کی ہیں اپنے نوکری کے دوران انہوں نے انفنٹری سکول مہو اور انڈین آرمی ٹرینگ ٹیم بورڈ کا عہدہ بھی سنبھالاہے، چنار کور کا چارج سنبھالنے سے پہلے جنر ل آفیسر دہلی میں ڈرائیکٹر جنرل پلانگ کا عہدہ سنبھا ل رہے تھے۔چنار کور کا چارج لیتے ہوئے لفٹنٹ جرنل ڈھلن نے کشمیر کے عوام اور چنار کور میں تمام کام کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی ہیں۔