نیوز ڈیسک
سرینگر //جموں کشمیر ہوٹلرس اورچیمبر آف کامرس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے لیز معاملے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لیز شدہ جائیداد کو بغیر وقت دیئے ضبط کیا جائے گا تو یہ کاروباریوںکیلئے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور اس سے یہاں پر تجارتی سیکٹر بشمو ل ٹورازم کو بڑھا دھچکا لگے گا۔ جے اینڈ کے سٹیک ہولڈرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیز کی معیاد ختم ہونے والی جائیدادوں کے مالکان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے تاکہ اس معاملے کو افہام و تفہم سے حل کیا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں درجنوں دکانات،ہوٹل ،رستوران کو سنگین نتائج کا سامناکرنا پڑے گا جس کی وجہ سے یہاں پر ٹورازم کو بھی کافی حد تک نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر کو سنجیدگی کامظاہرہ کرناچاہئے اور متعلقین کی سہولیت کیلئے موثر اقدامات اْٹھانے چاہئے تاکہ پہلے سے تباہ شدہ کاروبار کو مزید تباہ ہونے سے بچایاجاسکے۔