سرینگر/لیتہ پورہ علاقے میں منگل کو سرینگر۔جموں شاہراہ پر اُس وقت احتجاجی مظاہرہ ہوا جب سی آر پی ایف اہلکاروں نے مبینہ طور راہ چلنے والے دو افراد کو پیٹا۔
عینی شاہدین کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار، جو ایک کانوائے کا حصہ تھے، نے دو راہگیروں کو مبینہ طور آج صبح مارا پیٹا۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کے بعد یہاں ٹریفک جام ہوا جس کے بعد اُن طالب علموں نے بھی احتجاج کیا جو سکول کی طرف جارہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کے ساتھ بعد میں وہ عام لوگ بھی شامل ہوگئے جو ٹریفک جام میں پھنس گئے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں نے دو طالب علموں کو بھی مارا پیٹا جن میں سے ایک لڑکی تھی۔ دونوں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق صورتحال پر بہت جلد قابو پاکر ٹریفک کو بحال کیا گیا۔
سی آر پی ایف کے ترجمان سنجے شرما نے تاہم الزامات کی تردید کی۔