سرینگر//کشمیروائر//اتوارکولیتہ پورہ میںسی آرپی ایف کے تربیتی مرکزپرفدائین حملے میں مارے گئے تین جنگجوﺅں کی پانپورمیں فاتحہ خوانی انجام دی گئی۔پلوامہ ضلع کے پانپور علاقہ میں جمعہ کو نمازکے بعد لیتہ پورہ میں سی آر پی ایف کے کمانڈوزتربیتی مرکز پرفدائین حملے میں مارے گئے تین جنگجوﺅں کی فاتحہ خوانی انجام دی گئی۔ذرائع کے مطابق مقامی لوگ نمازجمعہ کے بعدخانقاہ معلی نمبلہ بل پانپور میں جمع ہوئے اور مارے گئے جیش جنگجوﺅں کے حق میںاجتماعی فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔انہوں نے آزادی کے حق میں بھی نعرے بلند کئے۔