لکھنؤ:عمارت گرنے سے 8 ہلاک ،30زخمی

یواین آئی

لکھنؤ// اترپردیش کے ضلع لکھنؤ کے سروجنی نگر علاقے میں ہفتہ کی شام تین منزلہ عمارت کے ملبے کے نیچے دبی تین مزید لاشیں ملنے کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی ہے حادثے میں زخمی 30افراد کو علاج کے لئے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ڈویڑنل کمشنر روشن جیکب کے مطابق ملبے میں پھنے افراد کو نکالنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ راحت رسانی کا کام پورا ہونے کے بعد ماہرین کی جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی جائیگی۔پولیس کمشنر امت ورما نے اتوار کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ نگر میں ہوئے حادثے میں اب تک آٹھ افراد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ30 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج الگ الگ اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش فی الحال جاری ہے لیکن اب ملبے میں کسی کے دبے ہونے کے امکانات نا کے برابر ہیں۔ورما نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں کی جارہی ہے اور پولیس و ضلع انتظامیہ کے افسران اسپتال میں موجود ہیں اور پل پل کی جانکاری حکومت کو فراہم کرارہے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین میں راج کشور(27)، رود یادو(24) جگروپ سنگھ(35)، جسمیت سنگھ ساہنی(41)، دھیرج(48)، پنکج تیواری(40)، ارون سونکر(28) اور راجیش کمار شامل ہیں۔راحت رسانی کام میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کیعلاوہ پولیس، پی اے سی کے جوان مصروف ہیں۔ پوری رات راحت رسانی کا کام جاری رہا۔ ملبیمیں پھنسے افراد کی جانکاری کے لئے سینسر اور ڈروں کی مدد لی گئی ہے۔

وزیر اعظم کا متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان

نئی دہلی/یواین آئی

/ وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھنؤ، اتر پردیش میں ایک عمارت کے منہدم ہونے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے ہر مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50,000 روپے کے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس پر پوسٹ کیا:’’اتر پردیش کے لکھنؤ میں عمارت منہدم ہونے کے حادثے کی وجہ سے جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ ان لوگوں کے لیے دعا گو ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتا ہوں۔ ہر مرنے والے کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے: ‘‘