لکھن// اترپردیش میں لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں پولیس نے ایک مختصر مڈھ بھیڑ کے بعد 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو مار گرایا جبکہ بدمعاشوں کی گولی لگنے سے تین سپاہی زخمی ہوگئے ۔پولیس نے پیر کو بتایاکہ بنگلہ دیشی دوراندازوں کے ایک گروہ کے راجدھانی میں آنے کی اطلاع پر پولیس نے گومتی نگر علاقے میں سہارا پل کے نزدیک گھیرابندی کی تھی۔ جس دوران بدمعاشوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ بدمعاشوں کے حملے میں تین سپاہی زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ جوابی کاروائی میں گروہ کا حمزہ جس پر 50ہزار روپئیکا انعام تھا،ماراگیا اس کے قبضے سے ہتھیار اور گولی بارود برآمد کیا گیا ہے ۔