عظمیٰ نیوزسروس
پہلگام // لڑی پہلگام کی سڑک انتہائی خستہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں کومشکلات کاسامنا ہے جبکہ انتظامیہ کو اس بارے میں کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود ابھی تک سڑک کی مرمت کاکوئی اقدام نہیں کیاگیا۔ وی اواآئی کے مطابق لڑی پہلگام کی اندرونی سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ بڑے گڑھے بن چکے ہیں جبکہ ناہموار سڑک پر لوگوں کا عبور و مروردشوار بن گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اس سڑک کی مرمت کے سلسلے میں اگرچہ متعلقہ محکمہ کے ذمہ داروں سے کئی بارانہوں نے بات کی اور انہیں سڑک کی مرمت کیلئے بار بار گزارش کی گئی لیکن لوگوںکی درخواست کو محکمہ نے بار بارنظراندازکیا۔ لوگوںنے کہا کہ اس وقت اگرچہ موسم بہتر ہے تاہم بارشوں کی وجہ سے اس سڑک پر قریب چار انچ کیچڑ جمع ہوتی ہے اور لوگ ا ن دنوں اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب یہاں پر رہنے والے لوگوں کے رشتہ دار بھی یہاں آنا پسند نہیں کرتے اور ناہی اس خستہ حال سڑک پر گاڑی چلانا ممکن ہے۔ لوگوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تکلیف ا س وقت ہوتی ہے جب کسی مریض کو ہسپتال پہنچانا مطلو ب ہوتا ہے کیوں کہ سڑک خستہ ہونے کی وجہ سے مریض کو پیدل ہی ہسپتال تک پہنچانا پڑتا ہے۔ لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سڑک کی فوری تجدید و مرمت کا کام شروع کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کاازالہ ہوسکے۔