راجا ارشاد احمد
گاندربل //یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج کے کھیل میدان میں انڈر 19 سال کی لڑکیوں کے لیے بین ضلعی بیس بال مقابلے منعقد کئے گئے جس میں طلباء کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے.بیس بال مقابلوں میں صوبہ کشمیر کے پانچ اضلاع سے تقریباً 80 طلباء کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ مقابلوں کا فائنل میزبان ضلع گاندربل اور ضلع پلوامہ کے درمیان کھیلا گیا۔ ضلع گاندربل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 ہوم رن بنائے. جواب میں ضلع پلوامہ صرف تین ہوم رن ہی بناسکی اسطرح فائنل مقابلے میں ضلع گاندربل نے پلوامہ کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کے حکام کی جانب سے دونوں ونر اور رنر اپ ٹیموں کو انعامات تقسیم کئے گئے ۔