عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں میں اسپورٹس کلچر کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پلوامہ میں پولیس نے سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت لڑکیوں کے لیے ایک گرینڈ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ضلع میں پہلی بار منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا مقصد لڑکیوں کو ایک متحرک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کر سکیں اور کھیلوں میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی ترغیب دیں۔ یہ ناک آٹ فارمیٹ میں منعقد کیا جائے گا، جس میں ضلع پلوامہ کی 08 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ افتتاحی میچ میں نور 11 پلوامہ کرکٹ کلب اور حیات 11 کرکٹ کلب کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔افتتاحی تقریب ایس ایس پی پلوامہ مس نتیا اور ضلع کے کئی دیگر افسران موجود تھے۔