عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ// انڈر 14، 17 اور 19 لڑکیوں کیلئے ہفتہ بھر جاری رہنے والے سنسنی خیز بین ضلعی سطح کے ہینڈ بال مقابلے جوش و خروش کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچے۔انڈر 19 فائنل میں ضلع بارہمولہ اور ڈسٹرکٹ بانڈی پورہ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جس میں بارہمولہ فاتح بن کر ابھرا۔قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ نے انڈر 14، 17 اور 19 لڑکوں اور لڑکیوں کے فائنل سمیت تمام زمروں میں فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جو بارہمولہ کے انڈور اسٹیڈیم میں ہوا۔جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو ان کی لگن اور کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ٹرافیاں اور اسنادسے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب میں جتیندر سنگھ، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر بارہمولہ اور محکمہ کے زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسرز نے شرکت کی۔ان کی غیر معمولی کوششوں کے اعتراف میں، تمام عہدیداروں نے اس تقریب کو بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دینے کے لیے DYSSO بارہمولہ کی طرف سے داد وصول کی۔ مزید برآں رہبرکھیل کے اساتذہ اور محکمہ کے ملٹی ٹاسک ملازمین کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔