Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: لچھی پورہ بونیار میں در اندازی، کمانڈرقیوم نجار جاں بحق
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » لچھی پورہ بونیار میں در اندازی، کمانڈرقیوم نجار جاں بحق
صفحہ اول

لچھی پورہ بونیار میں در اندازی، کمانڈرقیوم نجار جاں بحق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 27, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 اوڑی+بارہمولہ +کپوارہ// فوج نے شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شمالی کشمیر کے ایک سرکردہ جنگجو کمانڈر کو در اندازی کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ کیرن سیکٹر میں چوکی پر حملے کو ناکام بنایا گیا۔ وزارت دفاع ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ اوڑی سیکٹر میں ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے لچھی پورہ بونیار سیکٹر میںجنرل زورآور علاقہ میں پاکستان زیرانتظام کشمیر سے مسلح جنگجو کو سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ 33 آر آر اور جنگجوئوں کے درمیان صبح 9 بجے جھڑپ شروع ہوئی جو کئی گھنٹو تک جاری ہی جس میں ایک جنگجو ہلاک ہوا۔ جس کی بعد میں قیوم نجار نامی سرکردہ جنگجو کمانڈر کے طور پر ہوئی۔ اس سے قبل فوج نے اتوار اور پیر کے روز بارہمولہ کے کلگائی اوڑی میں چار پاکستانی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔دریں اثناء بارہمولہ پولیس نے حزب کے سرکردہ کمانڈر قیوم نجار کی ہلاکت کوایک بہت بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔پولیس اور فوج نے جی او سی آفس بارہمولہ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ممکاک سوپورکے رہنے والے قیوم نجار عرف جان صاب و اشفاق 1990سے سرگرم تھا جس کو پولیس نے زورآور پوسٹ لچھی پورہ میںجا ں بحق کیا ۔انہوں نے بتایا کہ جہاد کونسل کی طرف سے قیوم نجار کو حزب المجاہدین کی سرگرمیوں کو شمالی کشمیر میں دوبارہ شروع کرنے اورحزب کے چیف آپریشنل کمانڈر کی ذمہ داری سونپی جارہی تھی۔اُنکا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ کمانڈر کو اس لئے وادی بھیج دیا گیا تھا کیونکہ حزب لمجاہدین کے دو سرگرم کمانڈر وںکو حال ہی میں جنوبی کشمیر میں مارا گیا  تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ قیوم نجار ہلاکتوں، پولیس اور سیکورٹی فورسز  پر حملوں اور کئی IED دھماکوں میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق قیوم نجارنے 2015  میںحزب ا لمجاہدین سے کنارہ کشی اختیار کی جب مذکورہ کمانڈر کے حزب کیساتھ اختلافات پیدا ہوگئے۔اسکے بعد انہوں نے اختلافات حل کرنے کیلئے سرحد پار کا رخ کیا ۔2015 میں قیوم نجار وادی کا سب سے مطلوب کمانڈر بن گیا تھا اور پولیس نے اسکے سر کی قیمت10لاکھ روپے رکھی تھی۔قیوم نجار نے لشکر اسلام کے نام سے ایک گروپ بھی تشکیل دیا لیکن کچھ عرصہ بعد ہی وہ لاپتہ ہوگئے۔بعد میں یہ اطلاعات آگئیں کہ وہ حزب قیادت کیساتھ اختلافات ختم کرنے کیلئے2016کے اوائل میں سرحد پار چلے گئے ہیں۔قیوم نجار نے 15سال کی عمر میں 1992میں بندوق اٹھائی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد اسے گرفتار کیا گیا اور بعد میں رہا کیا گیا۔لیکن1995میں وہ دوبارہ سرگرم ہوا اور تب سے پولیس و فورسز کو چکمہ دیتا رہا۔پولیس ذرائع کے مطابق47سالہ قیوم نجار شمالی اور جنوبی کشمیر کے علاوہ وسطی کشمیر میں سرگرم رہا اور وہ پولیس کو چکمہ دینے کیلئے وگ بھی استعمال کرتا تھا اور بیشتر اوقات اپنا بھیس بھی بدلتا تھا۔ادھردفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی دوپہر ایک بجے جدید، خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے لیس 6سے8مسلح حملہ آوروں نے کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں حد متارکہ پر فوج کی ایک چوکی پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ آور پاکستانی فوج کی بارڈر ایکشن ٹیم(BAT) سے وابستہ تھے اور انہیں سرحد پار سے مارٹر شلنگ کی معاونت سے اس پار دھکیلا گیا جہاں انہوں نے فوج کی چوکی پر زبردست فائرنگ کی لیکن اس واقعہ میں فوج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بروقت جوابی کارروائی عمل میں لاکریہ حملہ ناکام بنایا گیا جس کے نتیجے میں حملہ آور واپس کنٹرول لائن کے اُس پار بھاگ گئے۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں، طلبہ کو نکالا گیا، کوئی مشتبہ نہیں ملا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں پچھلے پانچ برسوں میں صحت کے شعبے میں بہتری آئی :ایل جی منوج سنہا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بڈگام -کٹرا چلنے والی خصوصی ریل سروس مسافروں کیلئے آرام دہ ثابت ،سروس کو مستقل طور جاری رکھنے کا مطالبہ

September 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?