حسین محتشم
پونچھ//پونچھ میں محکمہ جنگلی حیات نے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد مشکوک حالات میں مارے گئے جنگل ریچھ کی آخری رسومات ادا کیں۔ محکمہ وائلڈ لائف پونچھ نے ضلع کی تحصیل منڈی کے دور افتادہ علاقے لوہل بیلہ میں مشتبہ حالات میں مرنے والے جنگلی ریچھ کی لاش برآمد کی اور اسے محکمہ پونچھ کے افسران سمیت کی نگرانی میں شہر خاص پونچھ میں اپنے دفتر لایا۔اس دوران روہت شرما اور امتیاز احمد نے چیف ویٹرنری آفیسر کی نگرانی میں ریچھ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا اور اس کے بعد لاش کی آخری رسومات ادا کی گئیں تاکہ کوئی بھی ریچھ کے جسم کے اعضاء استعمال نہ کر سکے۔ متعلقہ محکمہ کے افسران نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہے۔