بجبہاڑہ/ /پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جنوبی کشمیر کے لوگ انہیں ایک بار پھر ووٹ دیں گے۔محبوبہ مفتی نے منگل کو بجبہاڑہ میںاپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لوگوں نے مجھے ماضی میں سپورٹ کیا ، میں پراُمید ہوں کہ آج بھی وہ مجھے سپورٹ کریں گے۔ انہوںنے بتایا کہ آج اگر چہ مرحوم مفتی سعیدمیرے ساتھ نہیں ہیں تاہم اُن کے چھوڑے ہوئے کارکن میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انکا کہنا تھا’’ جس طرح لوگوں نے مجھے ماضی میں ووٹ دے کر کامیاب بنایا ، اُسی طرح آج بھی کامیاب بنائیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میرے لوگوں نے ماضی میں بھی میری حمایت کی اور آج بھی حمایت کریں گے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کم ہی کیوں نہ ہو لیکن میں پراُمید ہوں کہ عوام مجھے ہر حال میں کامیاب بنائیں گے۔ ادھر کانگریس کے ریاستی صدر اور اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے امیدوار غلام احمد میر نے ویری ناگ کے امو گاؤں کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ ڈالا۔