نئی دہلی //مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے گپکار الائنس کے اس دعوے کو چیلنج کیاجس میں انہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے خلاف بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آزاد امیدواروں کو 52 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں نے گپکار اتحاد کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جسکی شرح گپکار اتحاد سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ 370کے خاتمہ پر خوش تھے، انہوں نے ہی بی جے پی اور آزاد امیدواروں کے حق میں ووٹ کا استعمال کیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور جمہوریت اور قوم پرستی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اتحاد کے نام پر سب پارٹیاں مل کر بھی بی جے پی سے مقابلہ نہیں کر سکیں۔ اور دوسری ریاستوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی بی جے پی ہی کامیاب ہوئی ۔ٹھاکر نے انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور عوامی اتحاد کے دعووںکو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو ان انتخابات میں "38.74 فیصد سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی جماعت کی سربراہ محبوبہ مفتی جو کہتی تھی کہ اس ملک کو یہاں کوئی بھی جھنڈا اٹھانے والا نہیں ملے گا اس کو صر ف 4.4فیصد ووٹ ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں کانگریس کی بھی ہار ہوئی ہے ۔