جموں//محکمہ اِطلاعات و تعلقات عامہ نے سری نگر اور جموں کے علاوہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں پر میڈیا مراکز قائم کئے تاکہ جنرل اِنتخابات 2019ء کے دوران اطلاعات کی تشہیر بھرپور کی جاسکے ۔یہ مراکز مؤثر ای۔ پلیٹ فارم کے ذریعے اِنتخابی عمل اور اس سے منسلک سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات کی تشہیر یقینی بنانے کے لئے اپنا کام کاج انجا م دیں گے ۔یہ مراکز میڈیا کمپلیکس ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن جموں بذریعہ فون نمبرات 0191-2479652،2479221، فیکس 2479643، 2479231 اور میڈیا کمپلیکس ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سری نگر سے0194-2452227 ( فون اور فیکس) کے تحت کام کریں گے۔