عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// بی جے پی نے 27 جنوری کو اس سال لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتخابی انچارج اور شریک انچارجوں کا تقرر کیا۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگ، جو جموں و کشمیر اور لداخ میں پارٹی کے سیاسی امور کے انچارج ہیں، کو دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا انتخابی انچارج نامزد کیا گیا ہے۔جموں و کشمیر میں سیاسی امور کے بی جے پی کے شریک انچارج آشیش سود کو گوا کا انتخابی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ پارٹی کے ایک بیان کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرریاں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کی گئی ہیں۔ جھارکھنڈ ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، تریپورہ ، ہریانہ،مغربی بنگال ، مدھیہ پردیش،گجرات چنڈی گڑھ، کرناٹک، دمن اور دیو، اروناچل پردیش ، انڈمان اور نکوبار،اوڈیشہ ، چھتیس گڑھ، پڈوچیری ، بہار ،کیرالہ اور تمل ناڈوکیلئے الیکشن انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔