کپوارہ//دسویں جماعت کے امتحانی تنائج سامنے آتے ہی جہاں کامیاب طلاب نے خوشی کااظہار کیا وہیں کئی لولاب کی ایک ہائرسیکنڈری سکول میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین اپنے بچوں کی مایوس کن کارکردگی پر ناراض نظرآئے ۔ہائرسیکنڈری سکول دارپورہ میں زیر تعلیم44طلاب نے دسویںکا امتحان دیا تھا اورمنگل کو جو ں ہی نتائج منظرعام پر آئے تو والدین اُس وقت حیران ہوگئے جب انہیں معلوم ہوا کہ مذکورہ 44طالب علموں میں سے صرف ایک ہی نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ ناکام امیدواروں کے والدین نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔کئی طلاب کے والدین نے کہا کہ گزشتہ سال بھی 52طلبہ میں چند ہی کامیاب قرار پائے گئے تھے ۔والدین نے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم اس بات کا سخت نو ٹس لے اور اس بات کی تحقیقات کی جائے کہ اس ہائرسیکنڈری سکول کے نتائج ہر سال مایوس کن کیوں ہوتے ہیں ۔