لولاب میںکنویں کی صفائی کے دوران 2شہری بے ہوش

اشرف چراغ
کپوارہ// لولاب میں دو مقامی شہری کنویں کی صفائی کے دوران بے ہو ش ہو گئے اور انہیں فوری طور اسپتال پہنچا کر ان کی زندگی بچائی گئی ۔ پتو شاہی لولاب میں پیر کے روز عبد القیوم صوفی اور رفیق احمد وانگو ایک کنویں کی صفائی کر رہے تھے جس دوران وہا ں گیس کے اخراج سے دونو ں بے ہوش ہو گئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب کنویں میں دونو ں شہریو ں کی آواز نہیں آئی تو ایک مقامی نوجوان طارق احمد نے دونو ں کو کنویں میں بے ہوشی کی حالت میں دیکھا جس کے بعد مقامی لوگو ں کی مدد سے انہیں کنویں سے نکال کر سب ضلع اسپتال کپوارہ پہنچایاگیا جہا ں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔