سرینگر //ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور تعمیرنو کے وزیر جاوید مصطفی میر نے ڈی سی کپوارہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ورنو لولاب جاکر لاپتہ لوگوں کیلئے بچاﺅ کاروائی کی خودنگرانی کریں۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ لاپتہ افراد کی بچاﺅ کاروائی جاری رہنی چاہئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کیلئے بازیابی کی کاروائی شروع کریں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر ایس ڈی ایم ، تحصیلدار اور بی ایم او ورنو کے ہمراہ بچاﺅ کاروائی کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ بچاﺅ کاروائی فوج ، ایس ڈی آر ایف ، ریونیو اور محکمہ صحت کے 60ملازمین مل کرچلا رہے ہیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے بھی ورنو میں برفانی تودے کی زد میں آنے والے لوگوں کو بچانے کی کاروائی شروع کردی ہے جس میں فو ج کی 27آر آر کی مدد لی جارہی ہے۔