کپوارہ//کپوارہ کے متعدد علاقوں میںآ ورہ کتوں کی ہڑ بونگ سے جہا ں آ بادی خوف زدہ ہے وہیں لولاب اور قلم آ باد ماور میں ا ٓ ورہ کتوں نے5بھیڑیں چیر پھاڑ کرکے ہلاک کر ڈالی ہیں ۔لولاب کے ٹھنڈوسہ علاقہ میں جمعرات کو اس وقت مقامی لوگ خوف ذدہ ہوئے جب آ ورہ کتو ں کی ایک بھاری تعداد نے آ بادی پر حملہ بول دیا تاہم لوگ اپنے گھرو ں خوف کی وجہ سے باہر نہیں آئے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ آورہ کتو ں نے ٹھنڈوسہ علاقہ میں بے زبانو ں پر حملہ کر کے5بھیڑیں ہلاک کر ڈالی ہیں ۔ٹھنڈوسہ کے ایک مقامی شہری عبد الجبار لون نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ’گزشتہ دو ہفتو ں کے دوران آ ورہ کتوں نے لوگو ں کو پریشان کر کے رکھ دیاہے اور مقامی آ بادی کے ساتھ ساتھ سکولی بچے بھی اپنے گھرو ں سے باہر آ نے میں خوف محسوس کرتے ہیں‘ ۔عبد الجبار نے کہا” جمعرات کو جو ں ہی میں بھیڑوں کے ساتھ انہیں گھاس لینے کے لئے گیا تو اس دوران آ ورہ کتوں کا ایک جھنڈ بستی میں داخل ہوگیا اور ہم نے اپنی جان بچائی تاہم میری5 بھیڑ یں کتو ں نے چیر پھاڑ کر ہلاک کر ڈالی ۔ادھر قلم آ باد ہندوارہ میں بھی جمعرات کو آ ورہ کتو ں نے کئی بھیڑ کو چیر پھا ڑ کر ہلاک کر ڈالا جس کے نتیجے میں مقامی آبادی تشویش کی لہر دو ڈ گئی ہے ۔