سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لنگیٹ میں بدھ کو اُس وقت دو مسافر جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے جب وہ بس جس میں وہ سوار تھے مقامی چوک میں حادثے کا شکار ہوکراُلٹ گئی۔
بلاک میڈیکل آفیسر لنگیٹ ڈاکٹر نذیر احمد کے مطابق منی مسافر بس کے اُلٹ جانے کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک جاں بحق اوربارہ زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے چھ کو لنگیٹ اسپتال سے علاج کیلئے ہندوارہ منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی دم توڑ بیٹھا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد سلطان ولد خضر محمد ساکنہ پنڈتپورہ اور سجاد احمدلون ولد بشیر احمد لون کے طور کی گئی ہے۔