سرینگر// جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (برطانیہ) کو کشمیر کے بارے میں قائم آل پارٹی پارلیمانی گروپ کی جانب سے ریاست جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنے شواہدوتجربات پیش کرنے کیلئے طلب کیا ہے۔یہ گروپ جموں وکشمیر میں ہورہی انسانی حقوق پامالیوں سے متعلق تحقیقا ت کررہا ہے ۔اپنی نوعیت کی اس پہلی انکوائری کو لندن پارلیمنٹ میں جمعرات 14دسمبر کو پیش کیا جائے گا جہاں جے کے ایل ایف کے ہیڈ انٹرنیشنل کیمپین عظمت اے خان انسانی حقوق کی صورتجال کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے