لل دید میںنقلی ڈاکٹر معاملہ| انکوائری افسر مقرر عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے جمعرات کو ایک انکوائری افسر کی تقرری کا حکم دیا ہے تاکہ ایک نقلی ڈاکٹر کے لل دید ہسپتال کے لیبر روم میں غیر مجاز داخلے اور گھسنے کی تحقیقات کی جا سکے۔ ایڈمنسٹریٹر ایسوسی ایٹڈ ہاسپٹلس جی ایم سی سرینگر حشمت علی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے اور انہیں 3 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بدھ کے روز سرینگر کے لل دید اسپتال میں ماہر امراض قلب کے طور پر خود کو ظاہر کرنے والے نقلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا۔اس واقعے نے اسپتال کے سیکورٹی پروٹوکول اور مریضوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا تھا۔ہسپتال حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ انہوں نے سکیورٹی کو سخت کر دیا ہے اور یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ یہ نقلی ڈاکٹر کس طرح احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔