سرینگر //لشکر طیبہ سربراہ محمودشاہ نے لشکر کمانڈر معراج الدین بنگرو اور فہد مشتاق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کرنے کے بعد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے گھروں کو آگ لگادی جس سے پورا محلہ جل کرخاکسترہوگیا۔انکا کہنا تھا کہ جھڑپ والی جگہ پر صحافیوں پر ظلم و تشدد کیا گیا تاکہ سچ دنیا کے سامنے نہ آسکے،گھر جلائے جانے کی واردات انتہائی سفاکانہ اور ظالمانہ فعل ہے،اس پر کشمیری سیاسی جماعتوں ،میڈیا،سول سوسائٹی کو آواز بلند کرناچاہیے۔محمودشاہ نے کہاہے کہ معراج الدین بنگروکے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔بنگرو عظیم بنگرو خاندان کا چشم و چراغ تھا جو عظیم قربانیوں کا مالک ہے۔ کئی بنگرو بندوق اٹھائیں گے اور بھارت سے حساب برابرکریں گے۔