سرینگر // لشکر طیبہ سربراہ محمودشاہ نے کہاہے کہ سیزفائر کوئی آپشن نہیں ہے اور اس پر سوچنا بھی گناہ عظیم ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے وارث اور امین ہیں سیز فائرکا مطلب مقدس خون سے غداری اورہمارے لیے اس سے بڑی گالی کوئی اور ہو نہیں سکتی۔بھارتی وزیر داخلہ کا بیان ایک ڈرامہ اور فریب کے سواکچھ نہیں۔ہندوستان اورکچھ نادان دوستوں کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے۔ بپن راوت ایک فوجی سربراہ ہو کر نہتے معصوم طلباء پر اپنی داداگیری چلاکر سمجھتاہے کہ ہم ڈر جائیں گے ؟ ایسا نہ کبھی ہوا ہے اور نہ ہی ہوگا۔مذاکرات کے حامی ہیں مگر بھارتی فوج کے انخلاء کے بعد، فوج بھی رہے اور مذاکرات بھی ہوں ،یہ ناممکن ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری جہاد کونسل سید صلاح الدین کی قیاد ت پر مطمئن ہے۔یہ تحریک آزادی شہداء کے پاک لہو سے عبارت ہے اس کے ساتھ کسی کو بھی غداری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔