بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے بلاک لسانہ میں اتوار کے روز ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر کی ٹکر سے ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امدادکے بعد اسے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ۔مضروب شخص کی پہچان جہانگیر خان ولد قریش خان ساکنہ لسانہ کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی لوگوں نے 108ایمبولینس پر کال کی لیکن دستیاب نہیں ہو سکی جس پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ غریب لوگوں کے لیے 108ایمبولینس بے فائدہ ہے۔ مذکورہ شخص سڑک کے کنارے پر کھڑا تھا کہ اچانک ایک آلٹو گاڑی ،جو سرنکوٹ سے پونچھ کی طرف جا رہی تھی ،نے اسے ٹکر ماری اور شدید طور پر زخمی کر کے اسے سڑک سے اٹھانے کے بجائےفرار ہو گیا تاہم پولیس نے آگے ناکوں پر رابطہ کیا اور کلائی کھنیتر کے مقام پر گاڑی کو ضبط کروا لیا لیکن ڈرائیور فرار ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔