حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے گاؤں لسانہ سے ایک 13 سالہ نوجوان دو روز سے لاپتہ ہے تاہم مسلسل تلاش کے بعد بھی نوجوانوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔نوجوان کی ماں نے پولیس تھانہ سرنکوٹ میں شکایت درج کرائی۔پولیس کے مطابق ایک خاتون جس کا نام پروین اختر زوجہ محمد تاج سکنہ لسانہ تحصیل سرنکوٹ ضلع پونچھ سرنکوٹ پولیس تھانہ میں ایک درخواست کے ساتھ حاضر ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اس کا بیٹا آفتاب حسین عمر 13 سال 11 اکتوبر 2024 سے لاپتہ ہو گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کسی نے ان کے بیٹے کواغوا کر لیا ہے اور آفتاب احمد کی والدہ نے رشتہ داروں کے گھر اور محلے کی تلاش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر نمبر 225/2024 پی ایس سرنکوٹ میں درج کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو بچے کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ہے تو برائے مہربانی موبائل نمبر 9622349076 پر رابطہ کریں۔