لیہہ//چار روزہ سالانہ لداخ فیسٹول یہاںرنگا رنگ طریقے پرشروع ہوا۔ افتتاحی تقریب پر سیکرٹری سیاحت ریگزن سمفل مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔اس موقعہ 20کلچرل گروپوں اور سکولی طلاب نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔سی ای سی، ایل اے ایچ ڈی سی دورجے متپ اور کئی دیگر اہم شخصیات کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کافی تعداد میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں نے لداخ فیسٹول 2018 کی افتتاحی تقریب کامشاہدہ کیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت نے لداخ میں سیاحتی منظرنامے کے مختلف پہلوئوں کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے تمام متعلقین کو باہمی اشتراک کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔ ڈی سی لیہہ انوی لواسانے اس موقعہ پر کہا کہ لداخ فیسٹول کا انعقاد ہر برس ایل اے ایچ ڈی سی ، لیہہ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس فیسٹول کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لداخ کے صدیوں پرانے کلچر ، روایات اور دیگر پہلوئوںکواُ جاگر کیا جائے ۔