عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ہندوستانی فوج نے جمعہ کو کہا کہ جمعرات کی شام دیر گئے لداخ میں فوجی سازوسامان کی اہم مرمت کے دوران2 فوجیوں کی جان چلی گئی۔ ہندوستانی فوج نے ایکس پرپوسٹ کیا کہ 11 جولائی 2024کو رات کے تقریباً10بجے فوجی سازوسامان کی اہم مرمت کے دوران، کرافٹ میں سنکارا راؤ گوٹاپو کو بارودی جزئو کے پھٹنے سے مہلک چوٹیں آئیںجبکہ حوالدار شاہنواز احمد بٹ کو بھی شدید چوٹیں آئیں اور دونوں زخمی فوجیوں کو علاج کیلئے لیہہ لے جایا گیا۔ تاہم، طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود، دونوں زخمی فوجی جوان جمعرات کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔فوج نے مزید کہاکہ جنرل آفیسر کمانڈنگ فائر اینڈ فیوری کور اور تمام رینک ان بہادروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے 11 جولائی2024 کو لداخ میں ڈیوٹی کی لائن میں سب سے زیادہ قربانی دی ۔