سری نگر//آئی رَن سپورٹس منیجمنٹ پرائیویٹ لمٹیڈ نے لداخ میں دو روزہ لأ الٹرا میرتھن کا انعقادکیا جس میں مقامی شرکاء کے علاوہ بیرونی ملک سے آئے ہوئے لوگوں نے حصہ لیا۔ لداخ سکائوٹ رجمنٹ کے چار کھلاڑیوں نے بھی اس میراتھن میں حصہ لیا۔اس میراتھن میں54شرکأنے حصہ لیا ۔ لداخ سکائوٹ کے چار کھلاڑیوں نے اپنا پچھلے برس کا ریکارڈ سر کرتے ہوئے پہلی چار پوزیشنیں حاصل کیںجن میں رائفل مین سٹیزن نربو، رائفل مین جگمیت نربو ، رائفل مین شبیر حسین اور رائفل مین سٹیزن فنسوگ کا نام شامل ہیں۔پختہ ارادہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی چار پوزیشنیں حاصل کرنے والوں نے ہائی آلٹچیوٹ رَن میں اپنی لوہا منواتے ہوئے انڈین آرمی بالخصوصی اپنی ریجمنٹ کا نام روشن کیا۔ 111کلومیٹر لمبی یہ دو روزہ میراتھن نوبرا ویلی کے سورو مقام سے 23؍ اگست کو شروع ہوئی تھی جو 24اگست 2018 ء کو لیہہ کے شانتی ستوپا مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔