عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں اپنے قدموں کے نشان کو پھیلاتے ہوئے جموں و کشمیر بینک کی ایک مکمل زیلی کمپنی جے کے بی فائنانشل سروس ((JKBFSLنے لیہہ میں اپنی پہلی شاخ کھولی۔ چیف ایگزیکٹو کونسلر (لیہہ) تاشی گیلسن نے جے اینڈ کے بینک کے زونل ہیڈ (لیہہ) ڈورجے انگچک، ایم ڈی (جے کے بی ایف ایس ایل) سید عادل بشیر اندرابی، ٹیریٹری ہیڈ (جے کے بی ایف ایس ایل) میر عادل حسین اور جے کے بی ایف ایس ایل کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں برانچ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای سی (لیہہ) تاشی گیالسن نے اس بنیادی کردار پر زور دیا جو مالیاتی منڈی دولت کی تخلیق کے ساتھ ساتھ جدید معاشروں میں اضافہ میں ادا کرتی ہے۔JKBFSL کو لداخ میں داخل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے، J&K بینک کے زونل ہیڈ (لیہہ) ڈورجے انگچک نے کہا کہ JKBFSL برانچ کا افتتاح لداخ کے لوگوں کو مالیاتی بااختیار بنانے کے مقصد سے بینک کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ انہوں نے کہا، “جے اینڈ کے بینک عالمی معیار کی بینکنگ اور مالیاتی مصنوعات کے ذریعے لداخ کے لوگوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔ حال ہی میں، بینک نے لداخ میں دو موبائل برانچیں وقف کی ہیں تاکہ لداخ کے مختلف دور دراز اور بینک سے محروم علاقوں کے لوگوں کو بینکنگ خدمات فراہم کی جاسکیں۔