حسین محتشم
پونچھ//محلہ پاور ہوس پونچھ کاارجن شرما نامی 13سالہ لڑکا ساتویں روز بھی نہ ملا۔اس دوران جوائنٹ سکریٹری یوتھ نیشنل کانفرنس صوبہ جموں گرپریت سنگھ اور بیوپار منڈل پونچھ کے صدر نے اس لڑکے کے والدین ساتھ ان کے گھر پر پہنچ کر ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔بعد از آں انھوں نے ذرائع ابلاغ نے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے والدین نہایت پریشان ہیں اور ان کا رو رو کر برا حال ہوا ہے ۔انھوں نے کہاکہ سات روز سے ایک بچہ لاپتہ ہے جس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے۔انھوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے پوری کوشش ہو رہی ہے کہ بچے کو جلد سے جلد تلاش کیا جائے لیکن بد قسمتی سے بچہ کہیں نہیں مل رہا۔انھوں نے تما عوام سے اپیل کی کہ اگر اس بچے کے حوالے سے انھیں کسی طرح کی کوئی بھی جانکاری ہوتو ضرور اطلاع کریں تاکہ اس بچے کو اس کے والدین سے ملایاجاسکے۔