سوپور+کپوارہ////سرحدی ضلع کپوارہ کے کلاروس لولاب سے تعلق رکھنے والے26سالہ صراف کی نعش کو 34روز بعد پولیس نے بر آمد کی اور جب یہ خبر اس کے آ بائی گائو ں پہنچ گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔طارق احمد ملک ولد غلام رسول ملک سوپور قصبہ میں دکانداری کرتا تھا اور گزشتہ سال کے آخری ہفتہ میں سوپور سے اچانک لاپتہ ہوگیا ۔پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع اور 4افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے صراف کو قتل کرکے جہلم میں لاش پھینک دی۔ منگل کو طارق احمد ملک کی لاش سوپور کے قدم پل کے نزدیک دریا ئے جہلم سے 34روز کے بعد بر آ مد کی گئی اور جب یہ خبر ان کے آبائی گائو ں کلاروس پہنچ گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔طارق کے والد غلام رسول ملک نے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سز دی جائے۔