سرینگر//لوگوں کو دھوکہ دینے والے لاٹری کی ٹکٹیں فروخت کرنے والوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کل مزید2 افراد کوگرفتار کیا۔پولیس بیان کے مطابق مائسمہ پولیس اسٹیشن کو لوگوں کی جانب سے فون کے ذریعے شکایت موصول ہونے پر لاٹری ٹکٹیں فروخت کرنے والے افراد کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے لاٹری ٹکٹ فروخت کرنے والے حسیب حبیب ڈار ساکن شہید گنج اور عرفان سلطان لنگو ساکن بمنہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی کی ۔ پولیس نے لوگوں کی جانب سے اپنا تعاون دینے کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مدد کیلئے موبائیل فون نمبرات 9596770514, 9596770623 اور 9596770628 پررابطہ کریں۔