جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے لانس نائیک نذیر احمد وانی کو خراج عقیدت ادا کیا ہے جنہیں بعد از مرگ ملک کے سب سے بڑے گیلنٹری ایوارڈ اشوک چکرا سے نوازا گیا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ لانس نائیک نذیر احمد وانی کی قربانی آنے والی نسلوں کیلئے ایک مشعلِ راہ ہو گی اور وہ ملک کی سلامتی اور تحفظ کے ساتھ ساتھ سماج میں امن اور اخوت کی روایات کی بحالی کیلئے کام کرنے کیلئے راغب ہوں گے ۔