عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//فوج نے راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں مقامی نوجوانوں کیلئے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیاگیا ۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف نوجوان صلاحیتوں کو ظاہر کرنا تھا بلکہ شرکاء کے درمیان اتحاد اور صحت مند مسابقت کو فروغ دینا تھا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز ایک افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں مقامی معززین، خاندانوں اور ہندوستانی فوج کے عہدیداروں سمیت ایک بڑے ہجوم نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے کردار کی تشکیل اور ٹیم ورک اور نظم و ضبط جیسی اقدار کو ابھارنے میں کھیلوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ’نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے کھیل ضروری ہیں‘۔ انہوں نے مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لئے فوج کے عزم پر زور دیا۔ مختلف دیہاتوں سے آٹھ سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں زیادہ تر 15 اور 25 سال کے درمیان کھلاڑی تھے۔