دراس//وزیر برائے جنگلات چودھری لال سنگھ نے کرگل ضلع کے دراس علاقہ کے متائین دیہات میں فارسٹ پلانٹیشن فارم کا معائنہ کیا۔ وزیر نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ وہ خطہ میں شجرکاری کو فروغ دینے کے لئے مطلوبہ اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خطے میں بھاری پیمانے پر شجرکاری کے لئے پُر عزم ہے جس کے لئے مہم عنقریب شروع کی جائے گی۔لال سنگھ نے متعلقہ حکام کو اجتماعی کوششوں اور تمام دستیاب وسائل کے استعمال سے خطہ میں شجرکاری مہم میں سرعت لانے اور خستہ حال جنگل علاقوں میں بھی از سر نو شجرکاری کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر وزیر سے مقامی وفد بھی ملاقی ہوا جس نے علاقہ کے لوگوں کو درپیش مسائل سے وزیر کو آگاہ کیا۔وزیر نے وفد کو بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائیز مسائل عنقریب حل کئے جائیں گے۔